شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

امریکہ میں رہائش پذیر سینئر صحافی رضی رضوی اسلام آباد میں سپرد خاک

کراچی 19فروری (پی پی آئی) امریکہ میں مقیم سینئر صحافی اور پی پی آئی کے سابق اسٹاف ممبر، پاکستان ٹیلیویژن کے سابق سینیئر نیوز ایڈیٹر اور وائس آف امریکہ کی اردو سروس کے سابق ایڈیٹر سید رضی احمد رضوی کو اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا۔ وہ پاکستان آئے ہوئے تھے  اور حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر تقریباً 81 سال تھی۔، رضی احمد رضوی کی تدفین اور نماز جنازہ امریکہ میں مقیم ان کے دونوں بیٹوں کی آمد کے بعد کی گئی۔ انہیں طبیعت ناساز ہونے پر اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیاتھا، جہاں انہیں نمونیہ تشخیص کیا گیا لیکن دل کا دورہ پڑنے سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔رضوی نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز ڈھاکہ میں پی پی آئی سے کیا۔ 1967 میں انہوں نے پاکستان ٹیلیویڑن کے ذیلی ادارے ایشیئن ٹیلیویڑن سروس میں نیوز پروڈیوسر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ 1970 میں کراچی ٹیلیویڑن سینٹر پر سینیئر نیوز پروڈیوسر اور اپریل 1972 میں راولپنڈی اسلام آباد سینٹر پر نیوز ایڈیٹر کی ذمے داریاں سنبھالیں۔1978 میں انہیں سینیئر نیوز ایڈیٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی اور حالات حاضرہ کے شعبے میں ڈپٹی کنٹرولر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیے۔ رضوی جولائی 1985 میں وائس آف امریکہ سے منسلک ہو کر واشنگٹن چلے گئے، جہاں انہوں نے تقریباً 38 سال صحافتی خدمات انجام دیں۔رضی احمد رضوی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات پر صحافتی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔