جےیوآئی کے رہنماء پرفیسر زبیر عباسی کے والد انتقال کر گئے ،فضل الرحمن کا اظہار افسوس

پشتونوں کی بدقسمتی کہ انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو اسمبلیوں میں بھیجا:عوامی نیشنل پارٹی

ایڈیشنل آئی جی کراچی سے سرجانی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کے وفد کی ملاقات

گورنر سندھ سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات، مالی شفافیت اور معیاری پیشہ ورانہ تعلیم کے فروغ پر زور

پاکستان پائیدار سرمایہ کاری کی مارکیٹ میں داخل؛ ای ایس جی میوچل فنڈز فریم ورک متعارف

این ای ڈی یونیورسٹی میں سندھ کے پہلے گوگل جیمنی فار ایجوکیشن کارنر کا افتتاح

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکمران طبقہ ظلم اور جبر کی حدیں پار کر چکا، حقیقی آزادی کی صبح جلد طلوع ہو گی:مسرت جمشید چیمہ

لاہور19فروری (پی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھنے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی کوششوں سے عمران خان کو نہیں توڑا جا سکتا۔ ایک بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مطابق مسرت چیمہ نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی بہنیں عدالتی احکامات کے باوجود بشری بی بی سے ملاقات کے منتظر رہے، لیکن ملاقات نہیں کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے باعث دھمکیاں دی گئیں کہ عمران خان سے ملاقاتیں بھی بند کروا دی جائیں گی۔ عدالتی احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ چیمہ نے مزید کہا کہ حکمران طبقہ ظلم اور جبر کی حدیں پار کر چکا ہے اور جو بھی اقدام اٹھاتے ہیں، انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد حقیقی آزادی کی صبح ہو گی۔