جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئٹہ کراچی شاہراہ مظاہرین اور خضدار انتظامیہ میں تحریری معاہدے کے بعد ٹریفک کیلئے بحال

کوئٹہ21فروری (پی پی آئی) کوئٹہ کراچی شاہراہ، جو کہ 48 گھنٹوں سے بلاک تھی، جمعہ کو مظاہرین اور ضلعی انتظامیہ خضدار کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد ٹریفک کے لیے کلیئر کر دی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق، وڈھ معاہدے کے بعد خضدار میں دیا جانے والا احتجاجی دھرنا بھی ختم کر دیا گیا۔۔تفصیلات کے مطابق، انجمن تاجران وڈھ کے نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد انجمن تاجران وڈھ کے مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ انجمن تاجران وڈھ کی کال پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں وڈھ اور خضدار میں احتجاجی دھرنے دیے، جس کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ تقریباً 48 گھنٹے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔ اس دوران مسافروں، بالخصوص خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔