شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں طوفان بادوباراں اور اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

اسلام آباد20فروری (پی پی آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے، وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابقاس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں کہیں کہیں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے بڑے شہروں کے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور مظفرآباد میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں چودہ، کراچی میں تئیس، پشاور میں دس، کوئٹہ میں تین، گلگت میں چھ اور مری میں دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ، لیہہ اور جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے، گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ جمعرات کی صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر اور اننت ناگ میں دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں تیرہ، Leh میں منفی دس، پلوامہ میں ایک، شوپیاں میں صفر اور بارمولہ میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔