سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جمعیت علما پاکستان کے صدر صاحبزادہ زبیر کی ادائیگی عمرہ کے لیے حرمین شریفین پہنچ آمد

مکہ مکرمہ22فروری (پی پی آئی) جمعیت علما  پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر عمرہ کی ادائیگی کے لیے حرمین شریفین پہنچے ہیں۔جمعیت علماپاکستان کے ایک بیان کے مطابق صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حرمین شریفین میں عالم اسلام، امت مسلمہ اور پاکستان کے استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔انہوں نے فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور غزہ کے مظلوموں کے لیے بارگاہ رب العزت میں استغاثہ پیش کیا۔صاحبزادہ ابوالخیر کی یہ سرگرمیاں عالم اسلام کے مسائل پر ان کی گہری توجہ کی عکاسی کرتی ہیں۔