اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کا رمضان المبارک میں فوڈ حب کا افتتاح

کراچی 22فروری (پی پی آئی) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے رمضان المبارک کے مہینے میں مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے اپنے پہلے فوڈ حب کا افتتاح کیا ہے۔لخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے بیان کے مطابق۔ افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر احمد جبران بلوچ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ و ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز پروگرام انجینئر عمر فاروق سمیت دیگر ذمہ داران شریک ہوئے۔ احمد جبران بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ضرورت مند افراد کو باعزت طریقے سے راشن فراہم کرنا ہے۔انجینئر عمر فاروق نے کہا کہ رمضان المبارک میں حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر اور شکارپور سمیت صوبے بھر میں 15 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں کراچی میں ایک فوڈ حب قائم کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی راشن کی تقسیم کے لیے فوڈ حب قائم کیے جائیں گے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے عوام اور مخیر حضرات سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔