اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سفاری پارک کراچی میں 3 روزہ سفاری ایڈونچر فیسٹیول کا شاندار افتتاح

کراچی 22فروری (پی پی آئی)کراچی کے میئر بیرسٹر مرتضی وہاب نے سفاری پارک میں تین روزہ سفاری ایڈونچر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی اور روشنیوں کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔  میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں امن کانفرنس، چمئینز ٹرافی اور دفاعی نمائش جیسے بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تین روزہ ایڈونچر فیسٹیول کراچی کے شہریوں کے لیے ایک بڑا تفریحی موقع ہے۔افتتاحی تقریب میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل کے پارلیمانی لیڈر جمن دروان، دل محمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شکیل چوہدری بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے کہا کہ پارکوں کی ترقی اور شہریوں کے لئے تفریحی سہولیات کی فراہمی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، اور اس نے کراچی کے ساتوں اضلاع میں بلا امتیاز یہ سہولتیں فراہم کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کئی منصوبے بنائے جارہے ہیں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس سال 50 سے زائد نئے پارکس تعمیر کئے گئے ہیں اور ان کا افتتاح اسی ماہ سے شروع ہوگا۔میئر کراچی نے واضح کیا کہ کے ایم سی اب اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور پیپلز پارٹی کام کرنے پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان کے چار سال مکمل ہوں گے تو کراچی میں نمایاں تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ تقریب کے اختتام پر میئر کراچی نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا اور آتش بازی کے مظاہرے کا بھی مشاہدہ کیا۔