پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گورنمنٹ پرائمری اسکول کلی باترزئی قلعہ سیف اللہ 4 برسوں سے غیر فعال

قلعہ سیف اللہ،،24فروری (پی پی آئی)کلی حاجی عبدالقادر باترزئی کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر فعال گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی عبدالقادر باترزئی کلی سیف اللہ کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ پیر کے روز  ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی باترزئی بندات یاسین زئی ضلع قلعہ سیف اللہ گزشتہ چار سالوں سے غیر فعال ہے۔ اسکول بند ہونے کے وقت مذکورہ اسکول میں تقریباً ساٹھ طلبا  زیر تعلیم تھے۔مکینوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن صالح محمد ناصر اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر فعال گورنمنٹ پرائمری سکول کلی حاجی عبدالقادر بٹرزئی ضلع بند کو فعال کرنے کے لیے اقدامات کریں۔