پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جامعہ کراچی سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات کیلئے انٹرن شپ پروگرام متعارف

کراچی،24فروری (پی پی آئی)جامعہ کراچی کی مشیر اْمور طلبا ڈاکٹر نوشین رضا نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس اینڈ انوائرمنٹ پروٹیکشن  کی جانب سے متعارف کردہ انٹرن شپ پروگرام کو تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے لئے انقلابی اقدام قرار دیا ہے۔ SHEP نے جامعہ کراچی کے فائنل ائیر کے طلبہ و طالبات کو ملازمتی تجربہ فراہم کرنے کا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔ایس ایچ ای پی کے بیان کے مطابق، SHEP کے صدر سعید راجپوت نے بتایا کہ جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات کے فائنل ائیر کے طلبہ و طالبات تربیتی ورکشاپس، آگاہی سیشنز اور عملی اْمور کی انجام دہی کے ذریعے تجربہ حاصل کرسکیں گے، جس سے انہیں ملازمت کے مواقع حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اس سلسلے میں متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین اور کامیاب پیشہ ور افراد کو لیکچرز کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر نوشین رضا اور سعید راجپوت نے اتفاق کیا کہ انٹرن شپ پروگرام کو فوری طور پر شروع کرنے کے لئے MOU پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات فوری طور پر اس سے استفادہ کرسکیں۔