ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

معذور افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے ڈس ایبیلیٹی انکلیوژن ایکسیلنس ایوارڈز تقریب منعقد

کراچی،24فروری (پی پی آئی) ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) اور پاکستان بزنس اینڈ ڈس ایبلٹی نیٹ ورک (پی بی ڈی این) نے معذور افراد کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لئے دوسری ڈس ایبیلیٹی انکلیوڑن ایکسیلنس ایوارڈز تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر میں معذور افراد کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔یمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے بیان کے مطابق اس تقریب میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او)، سائٹ سیورز پاکستان، جرمن کوآپریشن (جی آئی زیڈ)، یونیسیف، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں معذور افراد کو روزگار کی فراہمی پر آجروں کی کوششوں کو سراہا گیا۔ای ایف پی کے نائب صدر محمد فیروز عالم نے کہا کہ معذور افراد کو روزگار فراہم کرنے سے نہ صرف کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے اہداف پورے ہوتے ہیں بلکہ لیبر فورس کی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا جاتا ہے۔ای ایف پی کے سیکرٹری جنرل سید نذر علی نے معذور افراد کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ معاشرتی ذمہ داری ہے کہ ہر فرد کو مواقع دیے جائیں، تاکہ ایک منصفانہ اور ترقی پسند معاشرہ قائم کیا جا سکے۔ڈس ایبیلیٹی انکلیوڑن ایکسیلنس ایوارڈز 2022 میں قائم کیا گیا تھا۔ 2023-24 کے ایوارڈز ونرز کو شمولیت پر مبنی پالیسیوں اور مساوی مواقع کے لئے منتخب کیا گیا۔ تین کیٹیگریز میں 30 آرگنائزیشنز کو ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور ایوارڈز دیے گئے۔