پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر چیپٹر کا آغاز 25 فروری کو ہوگا، وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ افتتاح کریں گے

 سکھر،24فروری (پی پی آئی)پاکستان آرٹس کونسل کراچی کے بیان کے مطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2025سکھر چیپٹر “ کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ اس میں صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی محمد احمد شاہ، مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی آصف احمد شیخ اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔محمد احمد شاہ نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ 25 فروری کو پاکستان لٹریچر فیسٹیول سکھر چیپٹر  کا افتتاح کریں گے۔ یہ فیسٹیول 26 فروری تک جاری رہے گا۔ انہوں نے تعلیم، ہائر ایجوکیشن، ڈیجیٹل دور، اور زراعت جیسے موضوعات پر سیشنز کے انعقاد کا ذکر کیا۔ضلع کونسل سکھر کے چیئرمین سید کمیل حیدر شاہ نے کہا کہ سکھر کی عوام فیسٹیول میں شرکت کے لیے بے تاب ہیں۔۔وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی آصف احمد شیخ نے کہا کہ سکھر میں اس طرح کے پروگرام کی اشد ضرورت تھی۔فیسٹیول کے دوران مختلف سیشنز اور مباحثے ہوں گے جن میں ادب، تعلیم، زراعت، اور عالمی مسائل پر بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ معروف گلوکاروں کی پرفارمنس بھی شامل ہوگی۔ فیسٹیول کے اختتام پر ایک میگا میوزیکل کانسرٹ بھی منعقد ہوگا۔