پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کا آغاز

کراچی،24فروری (پی پی آئی) پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریفنگ پیر کے روز کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف سرکاری اور نجی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے ایک بیان کے مطابق، مشق سی گارڈ 25 کا مقصد پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول شپنگ، فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ اس کا مقصد بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔افتتاحی بریفنگ کے دوران شرکاکو مشق سی گارڈ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ پاکستان کی ساحلی پٹی کے تحفظ کے لیے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔مشق کا مقصد کے پلیٹ فارم سے قومی اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو ہم آہنگ کرنا ہے۔ اس میں موجودہ سیکیورٹی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے مباحثے اور سمندر میں مختلف مشقیں شامل ہیں۔تقریب کے آخر میں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین نے قومی اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور محفوظ سمندری ماحول کے قیام کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔ تقریب میں میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، اینٹی نارکوٹکس فورس، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور پورٹ قاسم اتھارٹی سمیت مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔