کراچی،26فروری (پی پی آئی) کراچی ایسٹ، تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے مین اسپارکو روڈ کے قریب کامیاب کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کا نام طارق ولد اختر شاہ مسعود بتایا گیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن،نقدی رقم اورچھینی ہوئی موٹرسائیکل کو تحویل میں لے لیا۔ برآمدموٹر سائیکل کا مقدمہ تھانہ گلشنِ اقبال میں درج ہے۔ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Next Post
چینی کمپنیوں کی مدد سے آن لائن کاروبار کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہیں:نذیر حسین
Wed Feb 26 , 2025
لاہور،26فروری (پی پی آئی)پاکستان چینی کمپنیوں کی مدد سے اپنے آن لائن کاروبار کے منظرنامے کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہے، جیسا کہ پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس انڈسٹری (پی سی جے سی سی آئی) کے صدر، نذیر حسین نے پی سی جے سی سی آئی سیکریٹریٹ میں […]
