بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 93 لاکھ خواتین فائدہ اٹھا رہی ہیں: سینیٹر روبینہ خالد

حیدر آباد،25فروری (پی پی آئی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری وسیم راجپوت کی رہائش گاہ  پہنچیں توپارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ چیئرپرسن روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بینظیر بھٹو کا مشن تھا، جو خواتین کو بااختیار بنانا چاہتی تھی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماضی میں پروگرام کے نام میں تبدیلیاں بد نیتی سے کی گئیں، جسے بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہے۔روبینہ خالد نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 93 لاکھ خواتین سہہ ماہی قسط سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادائیگیاں چھ بینکوں کے ذریعے خواتین کے اکاؤنٹ میں براہ راست جائیں گی اور کراچی، کوئٹہ، گلگت سمیت دیگر شہروں میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ادائیگیاں کی جائیں گی۔پیپلزپارٹی سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری عاجز دامراھ نے کہا کہ سروے اور رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے اور صدر آصف زرداری نے تاکید کی ہے کہ کٹوتی نہ ہو اور خواتین کو عزت و احترام سے وظائف دیے جائیں۔پیپلزپارٹی ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری وسیم راجپوت نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سندھ کی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام کو محترمہ شہید بینظیر بھٹو کا ویژن قرار دیا۔آخر میں، چیئرپرسن روبینہ خالد نے کارکنان کے مسائل سنے اور ڈائریکٹر جنرل ذولفقار شیخ کو ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی شکارپور آمد، بابل بھیو سے چچا کے انتقال پر تعزیت، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت

Tue Feb 25 , 2025
شکارپور،25فروری (پی پی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع شکارپور کے گاؤں جگن کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے بیان کے مطابق، دورے کا مقصد بابل خان بھیو سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کرنا تھا۔ وزیر اعلیٰ نے بابل خان سے […]