ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہرہ میں مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ: افغان قونصلر سمیت ہزاروں افراد شریک

نوشہرہ،یکم مارچ (پی پی آئی)”مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ میں افغان قونصلر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور داخلی دروازوں پر اسکینرز نصب تھے۔نماز جنازہ میں شرکت کے لئے ہزاروں لوگ پہنچے جبکہ مین روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ افغان قونصلر جنرل محب اللہ شاکر نے بھی جنازے میں شرکت کی۔دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے میں صوابی سے تعلق رکھنے والے دیگر دو شہداکی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے نوشہرہ کا دورہ کیا اور جنازے کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈی پی او آفس نوشہرہ میں میٹنگ میں شرکت کی جہاں دھماکے کی تفتیش کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔ریجنل پولیس افسر نجیب الرحمن نے دہشت گردی کے اس واقعے کو ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور افسران کو ہدایت کی کہ ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ خیبرپختونخوا پولیس عوام کے ساتھ مل کر ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے پْرعزم ہے۔