پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نوشہرو فیروز میں ڈکیتی کی وارداتیں، شہری موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم

نوشہرو فیروز (پی پی آئی): ضلع کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی تین وارداتیں پیش آئیں، جن میں شہری موٹر سائیکل، نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔پہلی ڈکیتی درس پولیس تھانے کی حدود میں مورو-دادو روڈ پر پیش آئی، جہاں مسلح رہزن سہیل بگھیو سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔دوسرا واقعہ مورو پولیس تھانے کی حدود میں حضوری پیر کے قریب پیش آیا، جہاں رہزنوں نے عبد اللہ کلہوڑو ولد رئیس اللہ بخش کلہوڑو کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور ان سے موٹر سائیکل، آئی فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر فرار ہو گئے۔تیسری واردات محراب پور پولیس تھانے کی حدود نیوٹاؤن میں ہوئی، جہاں دن دہاڑے شاکر پہلوان کی دکان کے سامنے رہزنوں نے ساجد ملک عرف ساجن کو نشانہ بنایا اور ان سے موٹر سائیکل، 50 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق، تمام وارداتوں کی رپورٹس درج کر لی گئی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔