ادیب، دانشور اور صحافی عافیہ کی رہائی کیلیے کردار ادا کریں:گلوبل عافیہ موومنٹ

پاکستانی خواتین کو باعزت روزگار اور تحفظ فراہم کیا جائے:پاسبان

بلدیاتی نظام میں ترامیم لا کر ے بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا: مئیر تحصیل ایبٹ آباد

نوشہرو فیروز میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے بچے سمیت دریا سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

عزاداروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں میئر مئیر میر پور خاص کے دورے

غیر ملکی کرنسی کی شرحوں میں معمولی کمی ، ڈالر انٹربینک ریٹ 278.42 روپے پر بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان” انیشیٹو کے تحت 48 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر شجر کاری کا منصوبہ

لاہورد،4مارچ (پی پی آئی)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ “چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان” انیشیٹو کے تحت صوبے میں 48 ہزار 368 ایکڑ رقبے پر شجر کاری کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ کے مشن کے تحت 4 کروڑ 20 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2024-25 میں 8 ہزار 496 ایکڑ رقبے پر 70 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اس مہم کے تحت موسم بہار 2025 کے دوران 6 ہزار 637 ایکڑ رقبے پر تقریباً 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ “چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان” انیشیٹو پر 8 ہزار ملین روپے کی لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور جنگلات کے رقبے میں اضافہ ہے۔حکومت کی جانب سے شجر کاری مہم کے تحت مختلف علاقوں میں پودے لگانے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔