ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کی نو تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرسے ملاقات، سیلاب زدگان کی بحالی پر گفتگو

کراچی،5مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے برطانیہ کے نئے ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور سندھ کی بحالی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ نے برطانوی حکومت اور عوام سے پاکستان کے پرانے مضبوط تعلقات کا ذکر کیا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔”ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، ملاقات میں 2022ء کے سیلاب کی تباہی اور بحالی کے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سیلاب کے بعد پہلا چیلنج زراعت کی بحالی تھا، جس کے لیے سندھ حکومت نے زرعی زمین بحال کر کے بیج اور کھاد فراہم کرکے گندم کی بمپر فصل حاصل کی۔”وزیراعلیٰ نے کہا کہ عالمی برادری اور ورلڈ بینک کے تعاون سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور اس کی عوام موسمی تبدیلی کا سب سے بڑا شکار ہوئے ہیں۔”سید مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت نے زرعی ٹیکس میں 35 تا 45 فیصد اضافہ کیا ہے، جبکہ پانی کی کمی اور کھاد کے مہنگے ہونے سے زراعت منافع بخش پیشہ نہیں رہا۔ “انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہر ایک شہری کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے وزیراعلیٰ سندھ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔”