ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونیا مجید نے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ جیت کر نئی تاریخ رقم کی

دبئی،5مارچ (پی پی آئی) “متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید نے دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل ایکسی لینس ایوارڈ 2025 جیت کر پہلی پاکستانی گلوکارہ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس ایوارڈ کو جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر ایک نئی پہچان کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ دبئی میں لاونڈر ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں فلم، موسیقی اور فنون لطیفہ کے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا۔۔ اس تقریب کا انعقاد ڈی پی آئی اے ایف آئیکون ایوارڈ فلمز آرگنائزیشن 2025 کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔”سونیا مجید نے ایوارڈ کے حصول پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ ہر اس فنکار کے لیے باعث فخر ہے جو سرحدوں سے آگے بڑھنے کا خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کلیان جی کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اس اعزاز سے نوازا اور ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جو ان کے سفر میں ساتھ رہے۔