ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

افواج اور سرحدوں کی کمزوری کی صورت میں ہمارا حال عراق، لبنان، اور فلسطین جیسا ہوگا:گورنر سندھ

کراچی،5مارچ (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ افطار/ڈنر کے موقع پر افواج پاکستان کے لئے دعائیں کرنے اور نعرے لگانے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج کو جب ضرورت پڑی تو نوجوان ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ گورنر سندھ نے اتحاد رمضان کے تحت مختلف اقدامات کا اعلان کیا۔”افطار/ڈنر تقریب میں گورنر سندھ نے کہا کہ افواج اور سرحدوں کی کمزوری کی صورت میں ہمارا حال عراق، لبنان، اور فلسطین جیسا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نو لاکھ راشن کی تقسیم، عمرہ کے ٹکٹس، سولر پینل، اور آئی ٹی کورسز کی پیشکش کی جا رہی ہے۔”تقریب میں رحیم یار خان کے پیرن دتہ کو لکی ڈرا میں 120 گز کا پلاٹ ملا، جس پر انہوں نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ، دو معذور افراد، الٰہی بخش اور محمد اسلم کو عمرہ کے ٹکٹس دیے گئے۔”گورنر ہاؤس کی تیسری افطاری میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جنہیں گورنر سندھ نے خوش آمدید کہا۔ لوگوں نے گورنر سندھ کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور ان کے اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔”گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر افطار/ڈنر کے بعد انعامات کی قرعہ اندازی کی جاتی ہے اور اتحاد رمضان میں دس لاکھ افراد افطاری/ڈنر کریں گے۔”