کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نائب وزیراعظم او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

اسلام آباد،6مارچ (پی پی آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ اجلاس میں فلسطینی عوام کے لیے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔دفتر خارجہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نائب وزیراعظم اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ اجلاس میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی تجاویز اور انسانی بحران پر بھی غور کیا جائے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقوق اور خودمختاری کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہے۔ او آئی سی اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم عالمی برادری سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت اور اسرائیلی اقدامات پر مؤثر ردعمل دینے کی اپیل کریں گے۔نائب وزیراعظم اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔