خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی ٹی ٹریننگ منصوبہ کو تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک وسعت دینے کا حکم

اسلام آباد،10مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل  کے ذریعے نوجوانوں کو آن لائن تربیت دی جائے گی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ہواوے ٹیکنالوجیز کے تحت اب تک 20 ہزار 315 طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبہ، ٹرینرز اور آئی سی ٹی ٹیکنالوجیز میں کام کرنے والوں کی مہارت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہواوے ٹیکنالوجیز جن ماسٹر ٹرینرز کو تربیت فراہم کرے گی، وہ مقامی سطح پر نوجوانوں کو مزید تربیت دیں گے۔وزیراعظم نے آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے اور آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اس منصوبے کو تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک وسعت دینے کا بھی حکم دیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء   اللہ تارڑ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔