شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد، گریڈ 19 تا 21 کے افسران کی ترقی کیسز کا جائزہ

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ وں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے گریڈ 19 سے 20 اور گریڈ 20 سے 21 کے افسران کی ترقی کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔سندھ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، مشیر خاص جنید بلند، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقا اللہ انڑ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز غلام علی برہمانی اور سیکریٹری یو اینڈ ڈی عباس بلوچ سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ ڈپارٹمنٹ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور کالج ایجوکیشن کے افسران کی ترقی کے کیسز پر غور کیا گیا۔ترقی کے فیصلے سلیکشن بورڈ وں کی سفارشات کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ اجلاس کے دوران افسران کی سینیارٹی، کارکردگی اور دیگر عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس کا مقصد متعلقہ محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر افسران کی ترقی کے عمل کو مکمل کرنا تھا تاکہ انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔