شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائد میں لی مارکیٹ لکڑی گودام اورسپر ہائی وے پر آتشزدگی کے واقعات

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)شہر قائد میں لی مارکیٹ کے قریب لکڑی کے گودام  اورسپر ہائی وے پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے۔ لی مارکیٹ آنکھوں کے اسپتال کے قریب لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے مدد طلب کرلی۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے نیپا پلانٹ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی، جبکہ واٹر کارپوریشن نے جائے وقوعہ پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے۔ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کو آگ بجھانے کے لیے بلا تعطل پانی فراہم کیا گیا۔ واٹر کارپوریشن نے فائر بریگیڈ کے ساتھ آپریشن میں مکمل تعاون کیا علاوہ ازیں سپر ہائی وے کے قریب آتشزدگی کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن سے مدد طلب کر لی۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن نے صفورہ ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی، اور واٹر کارپوریشن نے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے۔فائر بریگیڈ کو آتشزدگی بجھانے کے لیے بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رہی۔