شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پورٹ قاسم اتھارٹی اراضی اسکینڈل کی تحقیقات، ایف پی سی سی آئی نے حکومتی اقدام کو سراہا

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی (پی کیو اے) کی 500 ایکڑ اراضی کی متنازع فروخت اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کے فیصلے کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، سینیٹ کمیٹی برائے میری ٹائم کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا کے انکشافات کے بعد وزیراعظم نے فوری ایکشن لیا ہے۔ فیصل واوڈا نے 60 ارب روپے کے کرپشن اسکینڈل کو بے نقاب کیا تھا، جس کے بعد حکومت نے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا۔امان پراچہ کے مطابق، پورٹ قاسم کی زمین چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعتی پارکوں کے لیے مختص کی گئی تھی، تاہم اس کی فروخت میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جامع تحقیقات ضروری ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے تجویز دی کہ تحقیقاتی کمیٹی میں نجی شعبے سے بھی نمائندگی لی جائے تاکہ شفاف تحقیقات ممکن ہو سکیں۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر نے امید ظاہر کی کہ حکومت اس معاملے میں ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دے گی۔