گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے چیئرمین کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد سوہنی کی ملاقات

کراچی،10مارچ (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چیئرمین کمیونٹی پولیسنگ کراچی مراد سوہنی نے ملاقات کی، جس میں گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور روڈ سیفٹی کے مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں سڑکوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، کراچی میں سڑکوں پر حادثات کی تعداد کم کرنے کے لیے جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ گورنر ہاؤس میں سیکیورٹی کے لیے موبائل پر جدید نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو 30 سیکنڈ میں کسی بھی گاڑی کے مجرمانہ ریکارڈ کی نشاندہی اور فوری رپورٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پریس ریلیز کے مطابق، گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تلاش ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے، جو بایومیٹرکس کے ذریعے مشتبہ افراد اور جرائم کی نشاندہی میں معاون ثابت ہوگی۔ اس کے ساتھ جدید کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔چیئرمین کمیونٹی پولیسنگ نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور سڑکوں پر حادثات کی شرح کم کرنے میں مدد ملے گی۔گورنر سندھ نے ان سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے تحفظ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے کراچی کے شہریوں کی حفاظت اور گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی مزید بہتر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جماعت اسلامی کے تحت سندھ بھر میں یوم باب الاسلام کی تقریبات آج منعقد ہوں گی

Mon Mar 10 , 2025
کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروز منگل سندھ بھر میں یوم باب الاسلام منایا جائے گا، جس کے تحت کراچی سے کشمور تک مختلف شہروں میں جلسے، سیمینار، مذاکرے اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ ان تقریبات میں جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما، علماکرام اور […]