کراچی: جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروز منگل سندھ بھر میں یوم باب الاسلام منایا جائے گا، جس کے تحت کراچی سے کشمور تک مختلف شہروں میں جلسے، سیمینار، مذاکرے اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ ان تقریبات میں جماعت اسلامی کے مرکزی اور صوبائی رہنما، علماکرام اور دانشور خطاب کریں گے۔جماعت اسلامی سندھ کے صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق، دس رمضان المبارک کو منعقد ہونے والے اجتماعات میں مقررین محمد بن قاسم کی سندھ آمد، اسلامی حکومت کے قیام، امن اور عدل و انصاف کے قیام سمیت ان کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو سکھر، صوبائی امیر کاشف سعید شیخ شکارپور، ممتاز حسین سہتو میرپورخاص، محمد یوسف حیدرآباد، مولانا عبدالقدوس احمدانی ٹنڈوالہیار اور زین العابدین لغاری کراچی میں منعقدہ اجتماعات سے خطاب کریں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق ان تقریبات کا مقصد محمد بن قاسم کی تاریخ اور ان کے اثرات کو اجاگر کرنا ہے۔
Next Post
حضرت خدیجۃ الکبریٰ ؑ کا یوم وصال آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
Mon Mar 10 , 2025
کراچی،10مارچ (پی پی آئی) ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰؑ کا یوم وصال 10 رمضان المبارک بمطابق 11 مارچ بروز منگل کو ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ دبستان خواتین کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر مساجد میں علماکرام اور خطیب حضرات […]
