پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

این اے 213 عمرکوٹ ضمنی الیکشن کیلئے مختلف امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

عمرکوٹ،8مارچ(پی پی آئی)حلقہ این اے 213 کے ضمنی انتخابات کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ یہ نشست  پی پی کے نواب یوسف تالپور کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے ۔ مرحوم کے بیٹے یونس تالپور نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔””پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر امیدواروں میں مرحوم نواب یوسف تالپور کی بیوہ صبا تالپور اور تیمور تالپور کی اہلیہ ثنا تالپور شامل ہیں جن کے کاغذات نامزدگی وکیل سید منظور علی نے جمع کروائے۔پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے لال چند مالھی، لیکھراج مالہی، چیتن مالھی، ڈاکٹر علی نواز شاہانی اور ان کی بیٹی مہرالنسا نے بھی نامزدگی فارم جمع کروائے ہیں۔””مسلم لیگ ن کے میر غضنفر تالپور، جی ڈی اے کے غلام نبی منگریو، محمد حسن  مہر، عارف مہر، حاجی محمد بقاپلی، کمار ٹلوانی، حاجی شکیل احمد باجوہ اور ایم کیو ایم کے لالہ بھیل نے بھی فارم جمع کروا دیے ہیں۔ 13 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔””امیدوار 26 مارچ تک دستبردار ہو سکیں گے، جبکہ 27 مارچ کو حتمی فہرست جاری کرکے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 213 پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔