پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مورو جیل سے فرار ہونے والا قیدی عمران گرفتار،وسرے مفرور کی تلاش جاری

نوشہرو فیروز،8مارچ (پی پی آئی) پولیس نے جیل توڑ کر فرار ہونے والے قیدی عمران تارڈ کو دوبارہ گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایس ایچ او مورو مجیب الرحمن ناریجو کے مطابق، عمران تارڈ کو بغیر لائسنس پستول کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دوسرے فرار ہونے والے قیدی کی تلاش جاری ہے۔”ذرائع کے مطابق، عمران تارڈ کی گرفتاری سیاسی اور خاندانی دباؤ کے باعث عمل میں آئی۔ یاد رہے کہ 3 مارچ کی شب مورو کی جوڈیشل جیل سے دو قیدی سلیم خاص خیلی اور عمران تارڈ جیل کی چھت پھاڑ کر فرار ہوگئے تھے۔”اس واقعہ کے بعد ایس ایس پی نوشہر فیروز سینگار علی ملک نے مورو جوڈیشل جیل کے انچارج محمد اسماعیل ملک اور پولیس کانسٹیبل نذیر علی عمرانی کو گرفتار کرکے سرکاری مدعیت میں مقدمہ نمبر 66 سال 2025 درج کیا تھا۔ ان کے خلاف دفعات 223 اور 224 کے تحت کارروائی کی گئی۔