پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نامور افسانہ نگار کرشن چندر کی 48 ویں برسی منائی گئی

کراچی،8مارچ (پی پی آئی)نامور افسانہ نگار کرشن چندر کی 48 ویں برسی ہفتہ8مارچ کو منائی گئی۔۔ وہ 23 نومبر 1914 کو وزیر آباد میں پیدا ہوئے اور 8 مارچ 1977 کو وفات پائی۔ ان کی اہلیہ سلمیٰ صدیقی، جو معروف ادیب رشید احمد صدیقی کی صاحبزادی تھیں، 13 فروری 2017 کو 85 برس کی عمر میں وفات پا گئی تھیں۔کرشن چندر کے صاحبزادے منیر ان سے چند سال قبل دنیا سے رخصت ہو چکے تھے۔ سلمیٰ صدیقی کرشن چندر سے 18 سال چھوٹی تھیں۔کرشن چندر کے والد ڈاکٹر گوری شنکر چوپڑا میڈیکل آفیسر تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اردو اور فارسی میں حاصل کی جس کی وجہ سے ان کی اردو زبان پر گرفت مضبوط تھی۔انہوں نے 1929 میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی اور 1935 میں انگریزی میں ایم اے کیا۔ کرشن چندر کی ادبی خدمات کو اردو ادب میں ایک اہم مقام حاصل ہے۔