اسلام آباد،8مارچ (پی پی آئی) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار اور گھروں کا ستون ہیں، جو مستقبل کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین کی تعلیم، صحت اور معاشی آزادی پر خصوصی توجہ دیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔یہ بات صدر آزاد کشمیر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کی عزت اور ان کے حقوق پر زور دیتا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانا کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، خواتین ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر معاشرے کی ترقی ممکن نہیں۔ بطور قوم ہمیں ایسا ماحول تشکیل دینا ہوگا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں تاکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہو کر ملکی اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں خواتین کو مساوی مواقع میسر ہوں تاکہ وہ ایک بہتر قوم کی تربیت کر سکیں۔
Next Post
پنجاب آرٹس کونسل میں عالمی یوم خواتین پر پوسٹر نمائش میں مختلف موضوعات پر مشتمل فن پارے پیش
Sat Mar 8 , 2025
راولپنڈی،8مارچ (پی پی آئی) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے حقوق، جدوجہد اور معاشرتی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ نمائش میں مختلف موضوعات پر مشتمل فن پارے پیش کیے گئے، […]
