راولپنڈی،8مارچ (پی پی آئی) پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پوسٹر نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کے حقوق، جدوجہد اور معاشرتی ترقی میں ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ نمائش میں مختلف موضوعات پر مشتمل فن پارے پیش کیے گئے، جن میں خواتین کی خودمختاری، تعلیم، مساوی حقوق اور خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کو نمایاں کیا گیا۔پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمائش کی مہمان خصوصی سماجی و ثقافتی شخصیت ناہید منظور تھیں، جبکہ ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شکور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔نمائش میں ملک کے نامور اور ابھرتے ہوئے فنکاروں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مہمان خصوصی ناہید منظور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور ان کی صلاحیتوں کو تسلیم کیے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات خواتین کی حوصلہ افزائی میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سجاد حسین نے کہا کہ خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے آرٹس کونسل ہمیشہ کوشاں رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسی تقریبات منعقد کی جائیں گی، تاکہ خواتین کے مسائل کو اجاگر کیا جا سکے اور ان کے حقوق کے لیے شعور بیدار کیا جا سکے۔تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین، فنکاروں، طلبہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکانے فنکاروں کی تخلیقات کو سراہا اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اس نمائش کو اہم قرار دیا۔
Next Post
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال
Sat Mar 8 , 2025
جدہ،8مارچ (پی پی آئی) نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تازہ ترین جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ […]
