پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

احتجاج اور مارچ ہر فرد کا حق، آئینی و سماجی حدود کا احترام ضروری ہے: علامہ ساجد نقوی

کراچی،8مارچ (پی پی آئی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ آئین، قانون اور معاشرتی اقدار کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج اور مارچ ہر فرد کا حق ہے، جسے سلب نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو جنگی حالات میں پیش کی گئی قربانیوں اور جدوجہد سے سیکھنا چاہیے، فلسطین، لبنان اور کشمیر کی خواتین نے ظلم کے خلاف ثابت قدمی کی مثال قائم کی ہے۔شیعہ علماکونسل پاکستان (شعبہ اطلاعات) کے جاری کردہ بیان کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نے عالمی یوم خواتین پر اپنے پیغام میں کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے، جبکہ بین الاقوامی قوانین بھی اس کی حمایت کرتے ہیں۔ تاہم، ہر معاشرے کی اپنی اقدار اور اصول ہوتے ہیں جنہیں مدنظر رکھنا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے پیش کیے جانے والے بعض مطالبات غیر ضروری ہیں، جبکہ بعض ایسے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ شہری آزادیوں پر غیر ضروری قدغنوں کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی جاتی رہی ہے، لیکن بعض سوشل میڈیا پوسٹس اور بینرز معاشرتی روایات اور شہری آزادیوں کے اصولوں سے متصادم ہیں، جن میں اصلاح کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتہاپسندی کسی بھی شکل میں ہو، وہ معاشرے میں بگاڑ کا سبب بنتی ہے اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ احتجاج اور مطالبات کے دوران معاشرتی استحکام اور سماجی اصولوں کا احترام ضروری ہے۔