پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ضبط اشیا کی سرکاری نرخوں پرنیلامی

کراچی،8مارچ (پی پی آئی)ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے، جس کے تحت سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی اشیا موقع پر سرکاری نرخوں پر نیلام کی جا رہی ہیں۔ کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کمشنر آفس کے جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق، ماہ رمضان کے ساتویں روز بھی سرکاری نرخوں پر اشیا کی نیلامی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹ کے مطابق مجسٹریٹس نے 63 مقامات پر اپنی نگرانی میں اشیا کو سرکاری نرخوں پر فروخت کرایا۔ گزشتہ تین روز کے دوران مجموعی طور پر 151 دکانداروں کی اشیا کی نیلامی کی گئی۔کمشنر کراچی نے کہا کہ اس حکمت عملی کا مقصد ناجائز منافع خوری کو روکنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنرز کا کہنا ہے کہ شہریوں نے اس اقدام کو سراہا ہے اور اس سے انہیں براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ہینڈ آؤٹ کے مطابق، کراچی میں رمضان کے ساتویں روز 180 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، 13 کو گرفتار کیا گیا اور چار دکانیں سیل کر دی گئیں۔ گزشتہ سات روز میں مجموعی طور پر 1,165 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن پر ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اس دوران 110 گراں فروشوں کو گرفتار کیا گیا اور 72 دکانیں سیل کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق، ضلع جنوبی میں سات روز میں چھ لاکھ 13 ہزار روپے، شرقی میں ایک لاکھ 66 ہزار، غربی میں 13 ہزار، وسطی میں ایک لاکھ 64 ہزار، ملیر میں 53 ہزار، کورنگی میں ایک لاکھ 96 ہزار اور ضلع کیماڑی میں 45 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی جاری رہے گی اور شہریوں کو سرکاری نرخوں پر اشیا کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔