غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن قریب، یکم اپریل سے ملک بدر ی شروع

اسلام آباد،11مارچ (پی پی آئی)”غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے پاکستان سے انخلاکے لیے مقرر کردہ 31 مارچ کی ڈیڈ لائن میں 21 دن باقی رہ گئے ہیں۔ حکومت نے بتایا ہے کہ یکم اپریل کے بعد ان افراد کو ملک بدر کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انخلاکے دوران کسی بھی فرد کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ اس ضمن میں واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں حکومت نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں قیام کے لیے غیر ملکیوں کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

موٹروے پر 150 کلومیٹر سے زائد تیز رفتاری پر 20 گاڑیوں کے خلاف کارروائی

Tue Mar 11 , 2025
اسلام آباد،11مارچ (پی پی آئی)موٹروے پر 150 کلومیٹر سے زائد رفتار کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ سنٹرل ریجن میں اب تک 20 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔ تین رویہ موٹروے پر حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ پبلک گاڑیوں […]