معیشت کی جو تصویر حکومت دکھارہی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور،11مارچ (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معیشت کی جو تصویر دکھائی جارہی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے، معیشت کی بہتری کے نام پر حکمران ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں اور بغلیں بجا رہے ہیں جبکہ کسانوں، صنعتکاروں اور تاجر وں سمیت عام آدمی شدید مشکلات سے دوچارہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کے لئے آنے والے پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر غلام دستگیراعوان اور خالد اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دونوں رہنماؤں نے جمشید اقبال چیمہ سے ان کی صحت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی اور ان کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ حکمران جو اشاریے پیش کر رہے ہیں ان کی بنیاد غیر ملکی قرضے ہیں اور ایسی پالیسیوں سے کبھی معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ آج کسان زبوں حالی کا شکار ہے اور ان کے لئے کاشتکاری کرنا مشکل ہو گیا ہے، اگر کسان متنفر ہوا تو حکومت کے لئے پچیس کروڑ عوام کی خوراک کی ضروریات پوری کرنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹرانسفارمیشن پلان کی وجہ سے زراعت کے شعبے نے بے پناہ ترقی کی، ہماری زرعی اجناس کی پیداوار کئی گنا بڑھ گئی تھیں اور اربوں روپے کسانوں کے گھروں میں گئے جس سے معیشت میں تحرک پیدا ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ایف پی ایس سی سی ایس ایس نصاب پر نظرثانی کرنے کے لیے تیار

Tue Mar 11 , 2025
اسلام آباد،11مارچ (پی پی آئی)سینیٹ کو وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی جانب سے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) کے نصاب پر جاری نظرثانی کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جو کہ سول سروس امتحانات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔سوال […]