اسلام آباد،12مارچ (پی پی آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق.بدھ کی صبح مختلف شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت درج ذیل رہے: اسلام آباد 15 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 17، کراچی 20، پشاور 16، کوئٹہ 13، گلگت 2، مری 4 اور مظفرآباد 10 ڈگری سینٹی گریڈ۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ لیہہ اور جموں میں مطلع ابر آلود رہنے اور بارش کی توقع ہے۔آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق، سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں 16، لیہہ منفی 9 اور شوپیاں میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Next Post
نئی کینالز کے خلاف 14 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا:دریائے سندھ بچاؤ تحریک
Wed Mar 12 , 2025
کراچی،12مارچ (پی پی آئی)دریائے سندھ بچاؤ تحریک نے دریائے سندھ پر چھ نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف 14 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان منصوبوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے پانی کے […]
