خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نئی کینالز کے خلاف 14 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا:دریائے سندھ بچاؤ تحریک

کراچی،12مارچ (پی پی آئی)دریائے سندھ بچاؤ تحریک نے دریائے سندھ پر چھ نئی کینالز کی تعمیر کے خلاف 14 مارچ کو سندھ بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ان منصوبوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے پانی کے حقوق پر مزید قدغن لگائی گئی تو اس کے خلاف سخت احتجاج ہوگا۔یہ اعلان دریائے سندھ بچاؤ تحریک کے کنوینر سید زین شاہ نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی کینالز کے منصوبے سے سندھ میں پانی کی قلت پیدا ہوگی، جس سے زراعت اور شہری علاقوں کو نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے فیصلے غیر منصفانہ ہیں اور اس سے سندھ میں شدید ردعمل پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اگر نئی کینالز کا منصوبہ ختم نہ کیا گیا تو اس کے خلاف ایم آر ڈی سے بھی بڑی تحریک شروع کی جائے گی۔سید زین شاہ نے کہا کہ صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نئی کینالز کے حوالے سے کمزور مؤقف اختیار کیا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صدر مملکت اس منصوبے کی منظوری واپس لیں۔انہوں نے کہا کہ 8 جولائی کو صدر آصف زرداری نے ان کینالز کی منظوری دی تھی، اور اگر اس منصوبے کو منسوخ نہیں کیا گیا تو انہیں بھی اس کا برابر کا ذمہ دار سمجھا جائے گا۔