تیسرا ون ڈے ،نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 159رنز سے ہرا دیا

کوئنز لینڈ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ایک روزہ میچ میں 159 رنز سے شکست دے دی۔کوئنز ٹاون میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث میچ 21 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔نیوزی لینڈ کو 84 رنز پر 3 وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔کورے اینڈرسن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹوٹل میں 131 رنز جوڑے۔حریف ٹیم کے جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کا شکار کیا۔284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ٹیم 124 رنز بنا سکی۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا۔

Next Post

کورے اینڈرسن نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر آفریدی کا ریکارڈ توڑ ڈالا

Wed Jan 1 , 2014
کوئنز لینڈ: ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز کورے اینڈرسن نے صرف 36گیندوں پر سنچری بنا کر شاہد آفریدی کا 37 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔کیوی بلے باز کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت صرف اکیس اوورز کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو فتح […]