شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گردے کے مریضوں کے علاج کیلئے ہر ممکن اقدامات کر ر ہے ہیں: سید مراد علی شاہ

کراچی،13مارچ (پی پی آئی)سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ورلڈ کڈنی ڈے کے موقع پر گردوں کی بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اہمیت پر زور دیا  ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت گردوں کے مریضوں کے علاج کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو ٹی کراچی کے بعد سکھر میں جدید سہولیات سے آراستہ مرکز قائم کر دیا گیا ہے، جس سے گردوں کے مریضوں کو ان کے اپنے شہر میں علاج کی سہولت ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مفت ڈائلیسز سینٹرز کا دائرہ مزید بڑھایا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مریض اس سے مستفید ہو سکیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گردوں کی بیماری کی بروقت تشخیص سے پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔وزیراعلیٰ نے صحتمند طرز زندگی اپنانے، زیادہ پانی پینے اور گردوں کو محفوظ رکھنے کی تاکید کی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کڈنی ڈے پر عوام کو آگاہی دینا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ گردوں کی بیماری سے بچا جا سکے۔