شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

یوسف تالپور کے وفات کے بعد خالی نشست این اے

عمر کوٹ،13مارچ (پی پی آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور کے وفات کے بعد خالی ہونیوالی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 213 کیلئے ضمنی انتخابات میں نواب یونس تالپور کے نامزدگی فارم منظور کر لئے گئے ہیں۔ نواب یونس تالپورنے، جو کہ مرحوم نواب یوسف تالپور کے فرزند ہیں، نیمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے ٹکٹ کیلئے درخواست دی ہے اور پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ ان کے لئے قابل قبول ہوگا۔نواب یونس تالپور نے بتایا کہ نامزدگی فارم پارٹی کی ہدایت پر جمع کروایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد مرحوم نواب یوسف تالپور کی سیاست زراعت اور پانی کے مسائل پر مرکوز رہی ہے۔ ان کے مطابق، اس وقت سندھ میں زراعت کے لئے پانی تو دور کی بات، پینے کا پانی بھی بمشکل دستیاب ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ زرعی شعبے کو بچانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔نواب یونس تالپور نے کہا کہ نئے کینال بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اگر سندھو دریا سے کینال نکالے گئے تو سندھ کے سرسبز علاقے بنجر بن جائیں گے۔ ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔