شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ربیع سیزن 2025 کے دوران کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد،14مارچ (پی پی آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار، ہارون اختر خان کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ربیع سیزن 2025 کے دوران یوریا کی طلب و رسد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کسانوں کو مقررہ قیمت پر کھاد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ ہارون اختر خان نے کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی تاکہ کسانوں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ہارون اختر خان نے اجلاس میں کہا کہ کھاد پاکستان کے زرعی شعبے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے وژن کے مطابق صنعتوں کی بھرپور معاونت اور قیمتوں میں یکسانیت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں زرعی شعبے کی ترقی کے لئے کھاد کی مسلسل فراہمی کو اہم قرار دیا گیا اور اس ضمن میں اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔