شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سانحہ جعفر ایکسپریس پرروسی صدرکی پاکستانی قیادت سے تعزیت، وحشیانہ اور مذموم جرم کی مذمت

ماسکو/اسلام آباد،14مارچ (پی پی آئی)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گرد حملے کے واقعہ پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔صدر اور وزیراعظم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ ہم اس وحشیانہ اور مذموم جرم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا جس کے باعث سیکڑوں معصوم جانیں بچائی جا سکیں۔انہوں نے پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔روسی صدر نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے