اسلام آباد،14مارچ (پی پی آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان بھر کی ہندو برادری کو ہولی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہولی کا تہوار بہار کی آمد اور محبت و اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ تہوار نئی شروعات اور تجدید تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں ایک متحد قوم کی تعمیر کی ضرورت ہے اور تمام شہریوں کی شمولیت کی اہمیت پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رنگوں کا یہ تہوار سب کی زندگیوں میں خوشیوں، صحت، کامیابیوں اور خوشحالی کا باعث بنے۔
Next Post
ملک کے کچھ مقامات پر طوفان بادوباراں اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع
Fri Mar 14 , 2025
اسلام آباد،14مارچ (پی پی آئی) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی […]
