کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوجی قیادت نہ صرف سرحدوں کا دفاع بلکہ معیشت کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہے:گورنر سندھ

کراچی،15مارچ (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اتحادِ رمضان کے تحت گورنر ہاؤس میں منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب میں کہا کہ افواج پاکستان ملک و قوم کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قیادت نہ صرف سرحدوں کا دفاع کر رہی ہے بلکہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے بھی کوششیں کر رہی ہے۔گورنر سندھ نے تقریب کے شرکا سے کہا کہ گورنر ہاؤس عوام کے لیے ہے اور اس کے دروازے ہر کسی کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادِ رمضان کی تقریبات میں تمام شہریوں کو بلا تفریق شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔۔ نعت خواں محمد خاور نقشبندی نے نعت پیش کی،۔علاوہ ازیں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے رات گئے  بہادرآباد کا دورہ کیا اور عوام کے ساتھ سحری کی۔ شہریوں نے ان کا استقبال کیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ وہ روز سحری عوام کے درمیان کر رہے ہیں تاکہ ان کے مسائل کو قریب سے جان سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور “را” کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں اور قوم کو متحد ہو کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کمزور ہوئی تو دشمن فائدہ اٹھائے گا۔انہوں نے  رمضان کو “اتحادِ رمضان” کا نام دیا اور ایوان صدر روڈ کو برقی قمقموں سے سجانے کا ذکر کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار کسی پر زیادتی کرے تو عوام کہہ سکتی ہے کہ ان کا بھائی گورنر ہے، کیونکہ وہ عوام کے نمائندہ ہیں۔