ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

چکوال میں راجیان 11سے تیل کی پیداواربحال

اسلام آباد 17مارچ(پی پی آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے تیل اور گیس کے منصوبوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے ضلع چکوال میں واقع راجیان-11 ہیوی آئل کے کنویں سے تیل کی پیداوار کا آغاز کر دیا ہے۔راجیان-11 ہیوی آئل ویل 2020 سے غیر فعال تھا جسے جدید مصنوعی لفٹ سسٹم کی مدد سے دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ اس کنویں سے یومیہ ایک ہزار بیرل تیل کی پیداوار متوقع ہے، جو کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل ایس آئی ایف سی کے تعاون کے باعث ممکن ہوئی ہے۔ یہ اقدام قومی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے مستقبل میں مزید منصوبوں کی بحالی کا بھی امکان ہے، جس سے ملک کی توانائی پیداوار میں بہتری آئے گی۔