کہوٹہ، 17مارچ(پی پی آئی) آزاد کشمیر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس کہوٹہ کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں 5 مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اور سول انتظامیہ نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 4 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ زخمیوں میں ایک فوجی جوان لانس حوالدار عارف علی بھی شامل ہیں۔
Next Post
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا
Mon Mar 17 , 2025
ڈونیڈن 17مارچ(پی پی آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ کل ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کرائسٹ چرچ سے ڈونیڈن پہنچ چکی ہے۔ کھلاڑی آج کسی پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔پانچ میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک […]
