پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آزاد کشمیر کو زیتون کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کیلئے شجرکاری مہم کا آغاز

مظفرآباد،19مارچ (پی پی آئی)آزادکشمیر کے سیکرٹری زراعت، لائیو سٹاک، آبپاشی و اسما چوہدری ا متیاز احمد نے ضلع مظفرآباد کے موضع ٹامی میں زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ایک باغ میں زیتون کے 200 پودوں کی تنصیب کی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز – آزاد جموں و کشمیر کے ایک بیان کے مطابق۔سیکرٹری حکومت نے ریاست کو زیتون کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کی ہدایت کی۔ شجرکاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ پھلدار اور زیتون کے پودے لگانا ہے۔اس موقع پر ناظم زراعت توسیع آمنہ رفیع، ناظم تحقیق ظفر جہانگیر، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجہ ظہیر اقبال، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق سعید، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر غلام مرتضی گیلانی، فرحت شاہین لیڈی ایکسٹینشن آفیسر، راجہ شوکت فیلڈ اسسٹنٹ اور تسلیم اسلم لیڈی ایکسٹینشن اسسٹنٹ سمیت زمینداران علاقہ بھی موجود تھے۔