پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبے پرقلات میں احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

قلات،19مارچ (پی پی آئی)کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ بدھ کے روز قلات کے علاقے منگھوچر میں دو لاپتہ افراد فہیم اور خادم حسین کی بازیابی کے مطالبے پر بند رہی، جس کے باعث دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، جنہوں نے شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ فہیم اور خادم حسین گزشتہ 24 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں اور ان کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔مظاہرین نے اعلان کیا کہ ان کا احتجاجی دھرنا لاپتہ افراد کی واپسی تک جاری رہے گا۔یہ رپورٹ درج ہونے تک کوئٹہ کراچی مرکزی شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی۔