شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جام کمال کو یورپی یونین،پاکستان بزنس فورم سے خطاب کی دعوت

اسلام آباد،19مارچ (پی پی آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران یورپی یونین کی سفیر نے وفاقی وزیر کو یورپی یونین – پاکستان بزنس فورم سے خطاب کی دعوت دی۔ یہ فورم 14 اور 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔فورم کے دوران یورپی یونین – پاکستان بزنس نیٹ ورک (EUPBN) کا آغاز کیا جائے گا۔ نیٹ ورک میں پاکستان میں کام کرنے والی 300 سے زائد یورپی کمپنیاں شامل ہوں گی۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے یورپی یونین کی تجارتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی امید ظاہر کی۔یورپی یونین پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، جس کے ساتھ دوطرفہ تجارت 12 ارب یورو تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان کاروباری روابط مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔